باعزت روزگار کے حصول کیلئے فنی تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے،صدر فیصل آباد چیمبر

منگل 17 جنوری 2017 13:47

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و ممبرٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ فیصل آباد محمد سعید شیخ نے کہا ہے کہ صنعتی ضروریات اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے پیش نظر فنی تعلیم کے فروغ اور ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیاجاسکتاہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اورخواتین وحضرات کو فنی تعلیم کے حصول کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی کمی دور کرنے سمیت باعزت روزگار کاحصول بھی یقینی ہو سکے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ ضلع فیصل آباد میں ایک ماڈل ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کو فروغ دیکر ہی معاشی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیاں بھی فنی تعلیم حاصل کررہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ خواتین ملک کی کل آباد کا نصف ہیں ۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نہ صرف بجٹ و موجودہ فنی تعلیمی اداروں کی استعداد کار کو بڑھائے بلکہ مزید اداروں کے قیام سے فنی تعلیم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔اس موقع پرٹیوٹا کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ٹیکنیکل ایونٹس کے انعقاد سے سٹوڈنٹس میں مقابلے کی فضاء جنم لیتی ہے اور ان میں آگے بڑھنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے ٹیوٹا کے زیراہتمام صوبے کی سطح پرفنی ہنرسے متعلق مقابلہ جات کے انعقاد کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں