سٹرابری کی فی ایکڑزیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی جاری رکھیں، ماہرین زراعت

بدھ 18 جنوری 2017 12:55

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ سٹرابری کی فصل اسوقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزررہی ہے اس لئے کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ا یکڑزیادہ پیداوار اور منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سٹرابری کی پیداوار 300سے 400کلوگرام فی ایکڑہے، سٹرابری کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ضروری ہے کہ کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی کی جائے یعنی ہر 10سے 12دن کے وقفے سے گوڈی کی جائے پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہئے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کونقصان ہونے کااندیشہ نہ رہے سٹرابری کی فصل کوبڑھوتری اورپھل لگنے کے مرحلہ پرضرورت کے مطابق 7سی10دن کے وقفہ سے پانی لگائیں اگر پانی صحیح مقدار اور صحیح وقت پرنہ لگایاجاء ے توپودوں کی نشوونمامتاثرہوتی ہے اورپھل بھی کم لگتاہے پھول اورپھل لگنے کے مرحلہ پر موسم اورزمین کی خاصیت کومدنظر رکھتے ہوے 4سے 5دن کے وقفہ سے آبپاشی کی جائے تاکہ پھلوں کی نشوونمااچھی طرح سے ہوسکے پانی اتنی مقدارمیں دیں کہ کہ کھیلیوں پرنہ چڑھنے پائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں