آم کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے بٹورکی بروقت کٹائی کی جائے ، ماہرین زراعت

بدھ 18 جنوری 2017 12:55

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گرم مرطوب پھلوں میں آم بحیثیت پھلوں کابادشاہ دوسرے نمبرپرآتاہے جوکہ مختلف قسم کے وٹامن نمکیات اور قوت مدافعت پیداکرنے والے عناصر کے علاوہ شاندار خوشبو،خوش ذائقہ اور اعلیٰ غزائی اہمیت کاحامل ہے زرعی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015 16میں پاکستان میں آم کے باغات چارلاکھ 30ہزار ایکڑ رقبہ پرپھیلے ہوئے تھے جس سے 16لاکھ 58ہزار ٹن پیداوار حاصل کی گئی اچھے معیار کے آم نہ صرف برآمدکیلئے موزوں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہرسال بین الاٴْقوامی تجارت میں بھی اہم کردارااداکرتے ہیں اعلی ٰ کوالٹی آم کی پیداوار کادارومدار پودوںکی مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں کی روک تھام پرہوتاہے ان بیماریوں میں سے آم کابٹور بہت اہم ہے آم کے بٹور کوآم کاکوڑھ بھی کہاجاتاہے آم کے پودوں پردوقسم کابٹور دیکھاگیاہے ایک نباتاتی بٹور اور دوسراپھول کابٹور ہے جس کوبورکابٹور بھی کہاجاتاہے ماہرین کاکہناہے کہ آم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بٹور کی بروقت کٹائی ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں