ناہموا ر کھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی اور زیر زمین پانی نا قص ہو ڈر پ اریگیشن موزوں نظام آپیاشی ہے، ماہرین

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:06

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ڈر پ ایریگیشن سسٹم آپیاشی پانی کھا د اور دیگر کمیائی اجزا ء پودوں کی ضرورت کے مطا بق نہایت در ست مقدار میں پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے اس سے نہ صرف کھاد وں کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میںبھی خاطر خوا ہ اضافہ ہو تا ہے نا ہموار کھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی اور زمین پانی ناقص ہو نہا یت موزوں نظام آپیاشی ہے ا س ٹیکنالوجی کے ذریعے کا شت کار و ں کو آپیاشی کے پورے سسٹم پر مکمل کنٹرو ل حاصل ہوتا ہے ڈر پ ایریگیشن سسٹم کیمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملا کر پودوں کی جڑوںتک پہنچا تا ہے جس سے کھاد ضائع نہیں ہوتی کھاد کی کار کرد گی 90سے 95فیصدتک بڑھ جاتی ہے کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مرحلہ پر دی جاسکتی ہے اور تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے فصل کسی دبائو کے بغیر نشوونما پاتی ہے جس سے فصل کا معیار بہتر ہوتا ہے عا م طریقہ آپیاشی کی نسبت فصل جلد تیار ہوجاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں