فیصل آباد ڈویژن سمیت تمام اضلاع کے ای ٹی اوز سے ٹوکن ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی مد ات میں ہونے والی ریکوری اور ریونیو کی رپورٹس طلب کر لی گئیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:27

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت تمام اضلاع کے ای ٹی اوز سے ٹوکن ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی مد ات میں ہونے والی ریکوری اور ریونیو کی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حاصل کردہ ریونیو اور بقایاجات کی فہرستیں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ارسال کریں تاکہ محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ضروری اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ ڈی جی ایکسائز پنجاب نے بعض اضلاع کے ای ٹی اوز ، اے ای ٹی اوز اور ایکسائز انسپکٹرز کی کارکردگی کو عدم تسلی بخش قرار دیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ان افسران کی کارکردگی کاجائزہ ان کی جانب سے جمع کئے گئے ریونیو اور مقررکردہ اہداف سے موازنے کے بعد لگایاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ جن افسران و اہلکاران کی کارکردگی ناقص ثابت ہوئی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور ان کے تبادلوں سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں