محکمہ ایکسائز نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹال فری نمبر 08000-9966پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں