پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھار ٹی کا فیصل آباد کی تمام اہم و مرکزی شاہرات پر بس سٹاپ شیلٹرز تعمیر کرنے کا اعلان

منگل 24 جنوری 2017 14:17

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھار ٹی فیصل آباد نے شہر کی خوبصورتی کیلئے فیصل آباد کی تمام اہم و مرکزی شاہرات پر بس سٹاپ شیلٹرز تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے نہ صرف مسافروں کو موسمیاتی تغیرات کے دوران سہولت دستیاب ہو گی بلکہ ان خوبصورت اور عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن شدہ دلکش شیلٹر ز سے شہر کی آئوٹ لک میں اضافہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ فرمز و اداروں کو اپنی تشہیر کا مناسب موقع بھی میسر آسکے گا۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی کی جانب سے سپانسر شپ کی بنیاد پر عوام الناس کی سہولت ، شہر کی تزئین و آرائش اور پی ایچ اے کی آمدنی میں اضافہ کیلئے اس اقدام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام نیشنل و ملٹی نیشنل اداروں اور خواہشمند پارٹیز سے کہا گیا ہے کہ جو ادارے فیصل آباد کی تمام اہم شاہرات پر بس شیلٹرز تعمیر کرنا چاہتے ہوں وہ اپنی درخواستیں 15روز کے اندر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ مارکیٹنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے پاس جمع کروا دیں۔انہوںنے بتایاکہ لاہور ، اسلام آباد، کراچی کی طرز پر فیصل آباد کو پھولوں کا شہر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں