فیصل آباد :پنجاب فوڈ اتھاٹی کا ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرز پر چھاپہ

190 لیٹر ملا و ٹ شدہ دودھ ضائع ،غیر معیاری اشیاء پر مختلف کو نوٹسز جاری

ہفتہ 18 فروری 2017 14:52

فیصل آباد :پنجاب فوڈ اتھاٹی کا  ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرز پر چھاپہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں نے فیصل آباد میںمختلف مقامات پر ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے پینے کی اشیاء کے معیار کاجائزہ لیااوربعض کونوٹسز جاری کئے جبکہ ملا و ٹ شدہ دودھ 190لیٹر ضائع کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرجنا ح ٹا ون،تا ند لیا نو الہ ،مدینہ ٹا ون،جڑا نو الہ ،لا ئلپو راور جھمرہ کی ٹیم نے کاروائی کے دوران دودھ میں فارملین ،نمک،پانی اور گنے کے رس کی مو جو دگی کی وجہ سے 190 ملا و ٹ شدہ دودھ اور135لیٹرزائد المیعاد مشروبات ضائع کردیںجبکہ مختلف سویٹس اینڈ بیکرز،ٹی سٹالز،ملک شاپس، پا ن شاپس،جنر ل سٹورز،کر یا نہ سٹورز ، چکن شاپس کوحفظا ن صحت کے منا فی ما حو ل پر کا م کر نے کی ، زائد المیعاد اشیا ء کے لیے علیحد ہ ر یکس نہ ہو نے ،خو را ک کو ز مین پر سٹور ر کرنے اور خو را ک کو ڈھانپ کر نہ ر کھنے کی و جہ سے بہتری کے احکا ما ت جا ری کیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں