کاشتکار سٹرابری کی فی ایکڑزیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی جاری رکھیں،ماہرین زراعت

ہفتہ 18 فروری 2017 15:12

سلانوالی۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ سٹرابری کی فصل اسوقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزررہی ہے اس لئے کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ا یکڑزیادہ پیداوار اور منافع حاصل کرسکتے ہیں پاکستان میں سٹرابری کی پیداوار 300سے 400کلوگرام فی ایکڑہے ،سٹرابری کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ضروری ہے کہ کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی کی جائے یعنی ہر 10سے 12دن کے وقفے سے گوڈی کیجائے ،پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہئے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کونقصان ہونے کااندیشہ نہ رہے ،سٹرابری کی فصل کوبڑھوتری اورپھل لگنے کے مرحلہ پرضرورت کے مطابق 7سی10دن کے وقفہ سے پانی لگائیں اگر پانی صحیح مقدار اور صحیح وقت پرنہ لگایاجائے توپودوں کی نشوونمامتاثرہوتی ہے اورپھل بھی کم لگتاہے ،پھول اورپھل لگنے کے مرحلہ پر موسم اورزمین کی خاصیت کومدنظر رکھتے ہوے 4سے 5دن کے وقفہ سے آبپاشی کی جائے تاکہ پھلوں کی نشوونمااچھی طرح سے ہوسکے پانی اتنی مقدارمیں دیں کہ کہ کھیلیوں پرنہ چڑھنے پائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں