کپاس کی کاشت کے وقت بی ٹی کاٹن کی مختلف ورائٹیوں کے بیج کو اولیت دینے کی ہدایت

منگل 21 فروری 2017 14:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے زمینداروں، کسانوں کی خوشحالی اورملکی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے کپاس کی آئندہ فصل کاشت کرتے وقت بی ٹی کاٹن کی مختلف ورائٹی کے بیج کو اولیت دینے کی ہدایت کی ہے جس سے نہ صرف بہتر پیداوار حاصل ہوگی بلکہ کاٹن فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو دیر پا روزگار بھی میسر ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بی ٹی اقسام کی شاندار ورائٹیزمتعارف کرائی ہیں جو بہترین پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام نقد آور فصلات میں سے سب سے زیادہ اہم مقام کپاس کو حاصل ہے یہ فصل کاشتکاروں کو تمام سال کے اخراجات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک لاکھوں افراد کو روزی فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص پنجاب میں بی ٹی اقسام کی کاشت کا دائرہ وسیع کیا جارہاہے جس کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کیطرف سے بیج کی فراہمی کو مؤثر اور فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ ملکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ شہ زور بیج ہی کاشت کریں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں