آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ، پوٹاش ، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت

منگل 21 فروری 2017 14:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ، پوٹاش ، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہو چکاہے اس لئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصر صغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کابھی جائزہ لیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ تیلے ، سکیل ، گدھیڑی اور بور کی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تعداد میں کیڑوں کے حملے کی صورت میں سپرے کرناچاہیے اور بور آنے و پھول نکلنے سے پہلے منہ سڑی کا سپرے بھی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب آم کے پودے پر 30فیصد پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے بھی ضرور کیاجائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں