مچھ اور خاران میں انتخابی دفاتر کے قریب دھماکے، 8 افراد زخمی

اتوار 5 مئی 2013 00:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) مچھ اور خاران میں انتخابی دفاتر کے قریب دھماکوں میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاران میں مسلم لیگ ن کے دفتر کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعے میں مچھ میں سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں