فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں

پیر 16 جنوری 2017 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) فیصل آباد کے علاقے سمندری کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں چک 464 میں پولیس کانسٹیبیل کی شادی میں شریک 4 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں پولیس کانسٹیبل کی شادی کی تقریب میں آنے والے چند افراد کی شراب نوشی کے باعث حالت غیر ہو گئی جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ مرنے والے چاروں افراد پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ دار تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں