ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل منائی جائے گی

منگل 17 جنوری 2017 13:47

ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل18 جنوری بروزبدھ کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوںنے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی 61ویں برسی کے موقع پر آج الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا جائیگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں