فیصل آباد میں جشن بہاراں کے شاندار انعقاد اور پھولوں کی نمائش کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت کردی گئی

جمعرات 23 فروری 2017 13:35

فیصل آباد۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)فیصل آباد میں جشن بہاراں کے شاندار انعقاد اور پھولوں کی نمائش کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت کے ارباب اختیار کی جانب سے متعلقہ اداروں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ جشن بہاراں پر باغ جناح سمیت دیگر مقا مات پر خوبصورت پھولوں کے دلفریب رنگ نظرآنے چاہئیں اوراس سلسلے میں فلاور کارپٹ کی تیاری کیلئے پھولوں کی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے باغ جناح کی سرسبزی وشادابی اورتزئین وآرائش کے اقدامات کو تسلسل سے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ شہربھر میں پارکس اورگرین بیلٹس میں موسم بہار کے خوشنما اثرات واضح نظر آنے چاہئیں۔انہوں نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کو نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں