ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ، جس سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے،مولانا طارق جمیل
تاجروں نے سچ اور ایمانداری کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروباری نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے،خصوصی نشست سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 12:52
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء)ممتاز عالم دین حضرت مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ، جس سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے تاجروں نے سچ اور ایمانداری کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروباری نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، تاجروں میں آج بھی سچے لوگ موجود ہیں مگر ان کی تعداد لاکھوں میں ایک ہے ، محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خود تاجر تھے اور انہوں نے ہمیشہ سچ اور ایمانداری کے ساتھ تجارت کی۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں صادق اور امین کے لقب سے پکارا جاتا تھا، اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر فرد کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں سے جھوٹ جبکہ تاجروں کوسود اور ادھار سے چھٹکارا پانا ہوگا۔(جاری ہے)
خبر رساں ادارے کے مطابق کے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں اسلامی معاشرے کی تشکیل اور احیائے اسلام کے موضوع پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کر تے ہے کیا ۔
اس تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ سینئر نائب صدر رانا سکندار اعظم ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس ، میاں جاوید اقبال، میاں آفتاب احمد ، شیخ خالد حبیب، شیخ عبدالقیوم کے علاوہ شہر بھر کی تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن سچے تاجر کو نبیوں کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج زیادہ تر لوگ منافع کی خاطر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجر اپنے کاروبارے سے جھوٹ اور ادھار کو ختم کر دیں تو نہ صرف وہ اس دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ۔ ایک آدمی کے پاس ہزار روپیہ ہوتا ہے مگر وہ 50 ہزار کا کاروبار کرتا ہے جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے کاروبار کو جتنا مرضی بڑھائیں مگر اسے اپنے پیسے سے بڑھائیں۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ رسول پاک کے اصولوں کے مطابق تجارت کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری سے پیدا ہونے والے معاشرتی بگاڑ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک لاکھ 74 ہزار انبیاء میں سے صرف 4 نبی صاحب کتاب تھے جبکہ قرآن پاک میں 25 کا ذکر ہے۔ اسی طرح تاریخ میں تین سو کے نام ہونگے جبکہ باقیوں کے ناموں کا بھی علم نہیں مگر احمد مصطفی کی زندگی کا ایک ایک پہلو حتی کہ ان کے جانوروں تک کے نام تاریخ میں محفوظ ہیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 22 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پارا چنار ، پرانی منڈی عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ ،20 افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی
-
ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹیاں بدلنے والے سیاست دان نہیں سوداگر ہیں‘چوہدری نثار
-
چندو بابولال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ
-
سی پیک کی طرح کریمینل جسٹس پائلٹ پراجیکٹ عدلیہ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،جسٹس آصف سعید کھوسہ
-
امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں،اسحاق ڈار
-
پانامہ لیکس کیس، جماعتِ اسلامی کی زیر سماعت دستوری درخواست کی حمایت میں متفرق درخواست دائر
-
حکمرانوں کا سارا پیسہ اقتدار سے آیا ہے، شیخ رشید
-
لاہور،جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر
-
میر ی بیوی راضی نہیں ہورہی تمہیں قتل کرنا پڑ ے گا
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں کنٹریکٹرزکی موجیں
-
ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ، جس سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے،مولانا طارق جمیل
-
اسلام آباد لاک ڈاؤن منصوبہ اسکرپٹڈ نہیں تھا،ہم نے نوازشریف کی تلاشی لینی تھی جو شروع ہوگئی،جہانگیر ترین
-
ملک چنگیز اغواء کیس کی سماعت
-
اوکاڑہ،نجی کالج میں دوران فنکشن اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلس کر آٹھ طالبات شدید زخمی
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ بارشوں اورمزیدبرف باری کی پیش گوئی
-
پی اے سی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے چاروں صوبوں‘ اسلام اباد اور فاٹا سے ایک ایک سینیٹر کے ناموں کے اعلان ، خورشید شاہ کا خوشی کا اظہار
-
صوبائی وزیر خوراک کا ملتان روڈ پرناقص چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بی سکس نامی فیکٹری سیل
-
سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر میں معذرت کرچکا ہوں ، معاملہ ختم ہونا چاہیے ، امداد پتافی
-
گجرات : باپ عشق میں اندھا ہوگیا
-
کراچی :3 ماہ کے بچے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی
-
لاہور، شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی کونسلر امیدوار شاہدہ پروین کو قتل کر دیا گیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا روز، واشنگٹن میں خواتین مارچ ،2لاکھ مظاہرین کا مجمع اکھٹا ہوگیا
-
بھارت :2 کروڑ غریبوں کو بلاسود رقم کی فراہمی کا پروگرام
-
بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل
-
ہندوستان میں کسی بھی چیز کا نام بھی سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے، رشی کپور پھر میدان میں آ گئے
-
چہرہ دکھائے بغیر شہرت حاصل کرنے والی لڑکی
-
احتجاجی مظاہروں اور عالمی دباوٴ کے بعد افریقی ملک گیمبیا کے صدر عہدہ چھوڑنے پر راضی
-
ایرانی وفد آئندہ حج بارے بات چیت کیلئے فروری کے آخر میں سعودی عرب جائیگا
-
کیمرون، نائٹ کلب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، چار زخمی
-
بھارت : انسانی گوشت کھانے کا خواہشمند گرفتار ،معصوم بچے کو قتل کرنے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.