گاہکوچ میں غذر کے قدرتی مناظر سے مزین بل بورڈ نصب ، پونیال اشکومن،گوپس،یاسین کے قدرتی مناظر کی عکاسی

منگل 24 جنوری 2017 22:56

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر گاہکوچ میں غذر کے قدرتی مناظر سے مزین بل بورڈ نصب کردئیے گئے،بل بورڈ میں سب ڈویژن پونیال اشکومن،گوپس،یاسین کے قدرتی مناظر کی عکاسی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نوید احمد کی زیرنگرانی ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ میں غذر کے قدرتی مناظر سے مزین بل بورڈ نصب کردئیے گئے ہیں ان بل بورڈ میں ضلع غذر کے دونوں ڈویژنوں پونیال ،اشکومن،گوپس یاسین کے دلفریب قدرتی مناظر کی تصویرمیں نصب کی گئی ہیں ان بل بورڈ کی نصب ہونے سے نہ صرف ہیڈکواٹر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے بلکہ ضلع غذر کے قدرتی مناظر اور سیروسیاحت والے مقامات کی پبلسٹی ہوئی ہے جس سے گلگت بلتستان میں بالعموم اور غذر میں بالخصوص سیاحت کی پرموشن میں کافی مدد ملے گی واضح رہے کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گاہکوچ کے چارج سنبھالنے کے بعد گاہکوچ کی خوبصورتی کے لیے درجنوں اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جس سے گاہکوچ کا نقشہ ہی تبدیل ہوکر رہ گیا ہے اور اب گاہکوچ میں بل بورڈ کی تنصیب ایک اور اُن کا اچھوتا اقدام ہے اہلیان غذر سے خوب پذیرائی ملی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ہم گاہکوچ کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور دیگر اقدامات کی طرح ہم نے گاہکوچ ک درجنوں مقامات پر بل بورڈ بھی نصب کردئیے ہیں جس سے گاہکوچ کے حسن اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے ہم نے اللہ چوک کے علاوہ دو مزید مونوفٹ تعمیر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور انشاء اللہ فروری کے اختتام پر ان پر کام شروع کردیا جائیگاان میں ایس پی چوک میں ایک مارخور کی تنصیب اور ایکسچیج چوک پر ایک گھڑی مینار شامل ہے گاہکوچ میں ڈیجیٹل تھر مامیٹر کی تنصیب کے بعد ہم نے ایک بڑے سائز کی ڈیجیٹل واچ بھی بنوائی ہے اگلے ایک دو روز میں بازار میں نصب کردیا جائیگا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں