گلگت کے ہوٹلوں اور کیفوں میں شیشہ پینے پر پابندی عائد

منگل 20 دسمبر 2016 16:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ڈسڑکٹ مجسڑیٹ گلگت محمد حمزہ سالک نے ضلع گلگت کے تمام ہوٹلوں اور کیفوں میں شیشہ پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کوباقاعدہ طور پر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ہدایات کے مطابق ایسے تمام ہوٹلوں اور کیفوں پرخصوصی نظر رکھی جائے اورکسی بھی ہوٹل یا کیفے میں شیشہ رکھنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائدکیا جائے گا اور شیشہ بھی ضبط کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کوتباہی سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں