قراقرم لاء کالج گلگت عدل و انصاف کی فراہمی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے، پرنسپل محمد شفیق

منگل 17 جنوری 2017 13:19

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پرنسپل قراقرم لاء کالج محمد شفیق نے کہا ہے کہ قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان میں عدل و انصاف کی فراہمی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے، اس کی تکمیل کیلئے وکلاء، میڈیا اورسیاسی وسماجی شخصیات کی رہنمائی درکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا بہترین اور اہم خطہ ہے اس کے اندر اچھے اور بہترین وکلاء کیلئے لاء کالج اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قانون کی ڈگری فراہم کرنے کیلئے پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام جدوجہد کررہا ہے تاکہ اچھے وکلاء عدالتوں میں جاکر غریب اور مظلوم لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں