گلگت بلتستان میں ’’را‘‘ کا سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے سمیت علاقے میں ملک دشمن سرگرمیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ بے نقاب

ْ پولیس و دیگر اداروں نے نیٹ ورک کا سراغ لگا کربھاری اسلحہ برآمد کرلیا، 12 ملزمان بھی گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ عبدالحمید گروپ کے ذریعہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے سمیت علاقے میں ملک دشمن سرگرمیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا پولیس سمیت دیگر اداروں نے نیٹ ورک کا سراغ لگا کربھاری اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 12 اہم ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کا سربراہ بیلجیئم میں بیٹھ کر ملک دشمن سرگرمیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مالی مدد سے فروغ دے رہا تھا بدھ کے روز آئی جی پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائن گلگت میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایف بلورستان نیشنل فرنٹ نامی تنظیم ’’را‘‘ کی مدد سے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کررہی ہے پولیس نے ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے مقام سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقیہ 48 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے آئی جی پولیس نے بتایا کہ عبدالحمید خان اپنے تنظیمیں عہدیدارون اور سرگرم کارکنوں کو نیپال ‘ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ طلب کرکے ان سے ملاقاتیں کرتا رہا ہے اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تخریب کاری ہونی تھی انہوں نے کہاکہ بیرون ملک جانے والے ان کے کارکن جعلی پاسپورٹ پر سفر کرتے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ عبدالحمید خان تنظیم کو پیسے ویسٹرنیونین‘ بینکوں ‘ ایزی پیسہ کے ذریعے پہنچاتا رہا ہے ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے 35 کرور روپے تنظیم کو وصول ہونیکے ٹھوس شواہد ملے ہین اور اس تنظیم کانیٹ ورک اندرون ملک راولپنڈی اسلامآباد ‘ لاہور کراچی جیسے شہروںمیں بھی موجود ہے اس تنظیم کا مقصد سی پیک منصوبہ سمیت دیامر ڈیم جیسے منصوبوں سے گلگت بلتستان سمیت ملک کو ملنے والے واٹر سے محروم رکھناہے تنظیم غیر ملکی فنڈز کے ذریعہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے خلاف ابھارنا بھی ہے جس کے لئے بڑی مقدار میں لٹریچر کی چھپائی بھی کی گئی تھی جن میں سے 35 کارٹن مواد پکڑا بھی گیا ہے آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ اس تمام کارروائی میں خفیہ ادرون کی بھی بھرپور مدد اور رہنمائی حاصل ہوتی رہی ہے پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پولیس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ضلع غذر میں جماعت خانوں پر حلے اور عوامی اجتماعات کو ٹارگت کرنے سمیت فرقہ وارانہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے تین خطرناک ملزمان کوبھی گرفتار کرکے تفتیس کی جارہی ہے اس موقعپر الگ ریاست کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ بڑی مقدارمیں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں