موسم سرما کی تعطیلات میںسرکاری سکولوں کے اساتذہ کوجدید تقاضوں کے مطابق ٹیچنگ کے لئے تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے،فیض اللہ خان لون

جمعہ 20 جنوری 2017 14:17

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) محکمہ تعلیم گلگت ریجن کے ڈائریکٹر فیض اللہ خان لون نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میںسرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لئے تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ،گلگت ریجن کے 5 اضلاع میں 25 تربیتی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں 600 اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹیچنگ کے لئے تربیت فراہم کی جائے گی ۔

اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق درس وتدریس کے لئے تربیتی کورس میں گریڈ 17 اور 18 کے ماسٹرز ،گریڈ 14 کے 600 سے زائد پرائمری سکول ٹیچرز کو انگریزی ،ریاضی اور سائنس پڑھانے کے جدید رموز سے آگاہ کر رہے ہیں اس مقصد کے لئے گلگت ،غذر ،استوراور ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں 25 تربیتی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ماہ تک ای ایس ٹی اساتذہ کو تریبیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فیض اللہ خان لون نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اساتذہ کو اپنے اپنے سٹیشنز پر بھیج دیا ہے ،سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اچانک دورے کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے نظام کو اس حد تک بہتر بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری سکولوں میں آئیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں