شعبہ امتحانات نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:14

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ نتائج کے مطابق مجموعی نتیجہ 51فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کل 5837امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 2977امیدوار کامیاب قرا ر پائے۔

(جاری ہے)

ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 54.50فیصد، ضلع سکردو کا 40.42، ضلع دیامر کا64.2، ضلع غذر کا 58.80، ضلع گانچھے کا 44.27، ضلع استور کا 27.61، ضلع ہنزہ نگر کا 62.21فیصدر ہے۔ بوائز کا مجموعی نتیجہ 51.54اور فیمل کا 50.28فیصد رہے۔ ان امتحانات کے دوران کل 383امیدواروں کے خلاف ناجائزذرائع کے استعمال کے جرم میں نقل کیس رجسٹرڈ کئے گئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں