گلگت‘ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے گلگت ویسٹ مینجمنٹ عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ خرم پرویز

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:14

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)گلگت میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر خرم پرویز نے کہاہے کہ گلگت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے گلگت ویسٹ مینجمنٹ عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ صاف ستھرا گلگت شہر ہماری اولین ترجیح ہے‘ شہر کو آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے عوامی مقامات پر نصب کوڑا دانوںکا استعمال یقینی بنائیں‘ اپنے گھر ، پارک اور ارد گرد کے ماحول کو صا ستھرا رکھیں۔

اور گھر کا کوڑا کرکٹ شاپرز میں ڈالکر ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو حوالہ کریں تاکہ ہمارا پیغام صفائی نصف ایمان ۔اب چمکے گا گلگت بلتستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنا سکیں ۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شہری ،تاجر حضرات اس سلسلے میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے انجمن تاجران گلگت شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرینگے۔

دکاندار حضرات اپنے دکانوں کو بند کرنے سے پہلے اپنے دکانوں کو صاف کرکے کچرے کو شاپرز میں ڈال کر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نصب کئے گئے کچرہ دانوں میں ڈالیں تاکہ ویسٹ مینجمنٹ سٹاف وہاں سے اٹھاکر مین ڈمپ سائٹ لیجا سکے ۔بازاروں کو صاف رکھنے میں انجمن تاجران کردار ادا کرے تاکہ گلگت شہر کو ہم صحیح معنوں میں صاف رکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کی طرف سے گلگت شہر کو پاک صاف رکھنے کیلئے عوامی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں آ ج شہر میں تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا‘سول سو سائٹی کو مقامی حکومت کے طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھرپور تعاون کرنا ہوگا تاکہ ہم سب کو صاف ستھرے اور آلود گی سے پاک ماحول کیلئے کی جانے والے کوششوں کو کامیابی مل سکیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں