گلگت‘ دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے کے مسائل حل کریںگے‘ اقبال حسن

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:14

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر اطلاعات اور منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے کے مسائل کو حل کریںاورجاری منصوبوںپر کام مزید تیزی کیاجائے‘ صوبائی حکومت وفاق کے تعاون سے اہم منصوبوں کا آغاز کررہی ہے جن میں سر فہرست توانائی کے منصوبے ہیں۔

وفاق کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ ہفتے کے روز ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاق پر زور دیا ہے کہ گلگت بلتستان میں توانائی کا بحران حل کئے بغیر کوئی بھی دیرپا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

ریجنل گرڈ کے قیام اور نیشنل گرڈ تک رسائی کے لیئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کو یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ترقی کے ویژن کے تحت گلگت بلتستان کو بھی تمام بڑے شہروں کے مقابلے میں ترقی یافتہ بنائے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کو سی پیک کا اہم حصہ قرار دینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وفاقی حکومت ہر صورت اس میگا منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی ، جس سے ملک بھر میں توانائی کے بحران کا دیرپا حل ممکن ہو پائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں