گوجرہ، لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:01

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء)لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ محلہ کوٹ امان اللہ کا خطیب علی احمد لا ئوڈ سپیکر اونچی آواز میں چلا کر تقریر کرنے میں مصروف تھا کہ سٹی پولیس کو مخبری ہوگئی جنہو ں نے چھا پہ مارا تو مسجد کا خطیب پولیس پا رٹی کو دیکھ کر فرار ہوگیا سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں