پنجاب کی طرح دوسرے صوبے بھی انسداد دہشت گردی کی وزارت قائم کریں ‘اس سے دہشتگردی کیخلاف بہتر اور منظم طریقہ سے لڑا جا سکے گا‘میا ں برادران نے اعتماد کیا ہے تو ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا ‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی

صوبائی وزیربرائے انسداد دہشت گردی پنجاب سردار محمد ایوب گا دھی کی پر ہجوم پریس کانفرنس

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پنجاب کی طرح دوسرے صوبے بھی انسداد دہشت گردی کی وزارت قائم کریں اس سے دہشت گردی کے خلاف بہتر اور منظم طریقہ سے لڑا جا سکے گا۔میا ں برادران نے اعتماد کیا ہے تو ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی ۔ ان خیا لات کا اظہارصوبائی وزیربرائے انسداد دہشت گردی پنجاب سردار محمد ایوب خاں گا دھی گوجرہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس کو مل کر جڑسے اکھاڑ پھنکنا ہے ،دہشت گردی نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا لیکن اب اللہ کے فضل سے دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا فقید المثال استقبال موٹر ایم فور گوجرہ پر ممبر قومی اسمبلی میا ں جنید انوار ، ممبران صوبائی اسمبلی امجد جاوید ، محمد رفیق اور ضلعی جنرل سکیرٹری پا کستان مسلم لیگ ن میا ں انوا رالحق نے کیا سردار ایوب گا دھی کو موٹروے سے ایک بڑے جلوس کے سا تھ میا ں انوا لحق کی رہا ئش گا ہ لا یا گیا جہا ں پر انہو ں نے مقامی صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پا کستان سے دہشت گردی بڑی حد تک ختم کر دی گئی ہے اور پا کستان سے دہشت گردی کے خا تمے کیلئے ہر اقدام اٹھا یا جا ئے گا ۔

دہشت گردی کے خا تمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آ پریشن جاری رکھا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ میا ں برادران نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کو شش کروں گا اور ضلع کی ترقی اولین ترجیح ہو گی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پا کستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی میا ں جنید انوار نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پا کستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی جوجود تھی ۔ صوبا ئی وزیر کی آ مد پر شہر میں بڑے بڑے پینا فلیکس آ ویزاں کئے گئے تھے ۔ کا رکنو ں نے ان کی آ مد پر بھنگڑے ڈالے اور جلوس پر پھولو ں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں