گوجرخان بلدیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 12 جنوری 2017 23:18

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) گوجرخان بلدیہ کا تجاوزات کے خلاف اپریشن ،تجاوز کیا گیا سامان ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف میونسپل آفیسر کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر اجمل وارثی ،سپر وائزر بلال سلیم خواجہ ودیگر عملہ نے لنڈا بازار ،سروس روڈ ، گلی فریسکو سویٹ ،جنرل بس اسٹینڈ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوز کیا گیا سامان ضبط کرکے بلدیہ پہنچا دیا اس موقع پر تجاوزکنندگان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی حد سے ہر گز تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں