پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مشاعرہ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:18

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پوٹھوہار آرٹس کونسل نے ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا۔جس کی صدارت بزرگ شاعر سید نصرت زیدی نے کی۔ مہمانِ خصوصی لاہور سے تشریف لائے ہوئے ممتاز شاعر قاری صادق جمیل تھے جبکہ لاہور ہی سے تشریف لائے ہوئے صاحبِ طرز شاعر واجد امیر اور جڑواں شہروں کی ادبی تقریبات کے روحِ رواں طارق نعیم مہمانِ اعزاز تھے۔

نظامت کے فرائض پوٹھوہار آرٹس کونسل کے ڈائریکٹرجنرل پیر عتیق احمد چشتی نے انجام دیے۔

(جاری ہے)

جن شعراء نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہٴ عقیدت پیش کیا ان میں پیر عتیق احمد چشتی، فرحانہ علی، وقار محمود(لاہور)، عامر حبیب عامر(سوہاوہ)، فرزانہ ناز، وقاص احمد انمول، جنید نسیم سیٹھی، سائل نظامی،شہزاد واثق، رفعت وحید، احمد محمود الزماں، ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش(حسن ابدال)، صغیر انور، فرح دیبا، مظہر شہزاد خان، ڈاکٹر فرحت عباس، فرخندہ شمیم، سلطان محمود(لاہور)،ڈاکٹر سید اسد علی شاہ(سرگودھا)، عبد القادر تاباں، خرم خلیق، صفدر قریشی، نسیم سحر، طارق نعیم، واجد امیر(لاہور )، قاری صادق جمیل(لاہور)اور سید نصرت زیدی شامل ہیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں