کامونکے تین لڑکیوں سمیت چارافراد اغوامقدمات درج

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:36

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء)مختلف واقعات میں تین لڑکیوں سمیت چارافراد کے اغوا کے الزامات میں مقدمات درج کرلئے گئے ،بتایاگیاہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ خان ٹائون کے رہائشی اصغر کا بھائی عمران اپنے گھر پر موجود تھا کہ ملزمان ارشد،یعقوب،شہناز بی بی ،شہزاد ساکنان الیاس کالونی گوجرانوالہ اس کے گھر میں داخل ہوکر عمران کو زبردستی اغواکرکے فرارہوگئے،دوسرے واقعہ میں تھانہ واہنڈو کے علاقہ رانا کے رہائشی شریف کی بیٹی مسماة (ص) بی بی کو ملزمان مزمل ،اقرار،عابد،ریحانہ بی بی اس کو زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواکرکے فرارہوگئے ،تیسرے واقعہ میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ گوپی رائے پورن پور کی الزمیتھ کی بیٹی مسماة (ف) بی بی کو ملزمان عمران اور عرفان مسیح ساکنان پورن پور زبردستی اغواکرکے فرارہوگئے ،جبکہ چوتھے واقعہ میں تھانہ واہنڈ وکے علاقہ دندیاں کے رہائشی مہران کی ہمشیرہ مسماة( ز) بی بی کو ملزمان اللہ دتہ،رمضان ،کلثوم ، اور دونامعلوم افراد زبردستی اغواکرکے فرارہوگئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے مغویان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں