ٹریفک حادثات کے دوران محنت کش جاں بحق، متعدد افراد شدید زخمی

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:41

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) یفک حادثات کے دوران محنت کش جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیل کے مطا بق ونیہ والہ کے قریب سائیکل سوار نامعلوم شخص کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے محنت کش کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں عادل، سجاد، اعظم، ریاست، مشتاق، عمران، ذیشان، مبین، عنصر، امجد، سائرہ ، ثناء اور شگفتہ و غیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں