تین روزہ پولیو مہم کے دوران14340بچوں کو قطرے پلا نے کا ہدف مقرر

پیر 16 جنوری 2017 22:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) تین روزہ پولیو مہم کے دوران14340بچوں کو قطرے پلا نے کا ٹارگٹ مقرر،22ٹیمیں روانہ،سول ہسپتال گکھڑ کے زیر اہتمام تین روزہ پولیو مہم شروع کردی گئی ، جس میں پانچ سال تک کی14340بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ،اس سلسلہ میں 22موبائل ٹیموں کیساتھ ساتھ3ٹرانزٹ پوائنٹس،اور3فکسڈ سنٹر قائم کر گئے گئے ہیں،اس تین روزہ مہم کے بعد چوتھے اور پانچویں روز ڈیفالٹر کوریج کی جائے گی ، ان تمام ٹیموں کی نگرانی ایس ایم او سول ہسپتال گکھڑ ڈاکٹر طارق محمود چیمہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں