وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ کوئی دوسرالیڈر پاکستان کو خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، میئر گوجرانوالہ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:33

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے تاجروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی اپنا بھر پور کردار اد کر رہے ہیں ، برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں جس وطن عزیز کو لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا اسے قائم رکھنے کیلئے تاجر برادری بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار میئر میو نسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے مقامی میرج ہال میں گوجرانوالہ میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری میں ان سے حلف لیتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کر کے پاکستان بنانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا،انکی سیاسی بصیرت اور اعلیٰ کردارکی بدولت انتہائی نامساعد حالات میں ایک آزاد وطن کا حصول ممکن ہوا ، آج بھی بحیثیت قوم قائد اعظم ؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیزکو مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قائد اعظم ؒ کے سچے پیروکار کے طور پر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا لیڈر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے ہمیں مل جل کر اسکی تعمیر کرنی چاہیئے ۔اس موقع پر صدر میر محمد انیس،چیئرمین ارشد حفیظ بٹ، جنرل سیکر ٹری رانا ہمایوں اسلم خان، سینئر نا ئب صدر رانا عبدالرحیم، نائب صدر فرحان سعید بھٹی، رانا اصغر، رانا عمران، سرور کاکڑ، ملک افضل، شہزاد میر،حافظ شیخ عابد،ملک طارق،حافظ عبدالغفار،سمیر دیگر سیکٹر کے عہددارن نے بھی حلف برداری میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں