مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں گوجرانوالہ میں اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں،شاہین اشفاق

جمعرات 19 جنوری 2017 20:33

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹوز ایم پی اے شاہین اشفاق، ممبر میونسپل کارپوریشن نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں تعمیر و ترقی، شفافیت، میرٹ کا عملی نفاذ کیا ہے، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں گوجرانوالہ میں بھی اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی گوجرانوالہ کو خوبصورت شہر بنا دیا، سٹی فلائی اوور اور اب لوہیانوالہ بائپاس فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے اورمسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں عوام کے پاس جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں