گوجرانوالہ ،میرج ہال کے سا منے نامعلوم کا ر سواروں کی فائرنگ سے دلہن کابہنوئی جاں بحق، ملزم فرار

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) گوجرانوالہ میںمقا می میرج ہال کے سا منے نا معلوم کار سواروں کی فا ئرنگ سے دلہن کابہنوئی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حا فظ آباد رو ڈ کے رہا ئشی غلام حیدر بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں جاری تھی، بارات کے پہنچنے کے بعد دلہن کا بہنوئی فیصل بٹ ہال کے با ہر کھڑا تھاجہاں پردو نا معلوم کا ر سواروں نے اس پر فا ئرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموںکی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا۔ میرج ہال کے با ہر فا ئرنگ کی اطلا ع پر تھا نہ ما ڈل ٹا ئون پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں