پاکستان کو ایٹمی پروگرام ‘موٹر وے، پہلاصحت پروگرام ‘ایجوکیشن ریفارمزاورسی پیک جیسے ملکی تقدر بدلنے والے منصوبے نواز شریف نے ہی دیئے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف جھوٹے الزامات کے باوجود عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں اور پورے ملک کے عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتی ہے، 2018کے عام انتخا بات میں ایک مرتبہ پھر عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کرائیں گے

جن لوگوں نے مریم نواز کی طرف بری آنکھ سے دیکھا اسکا مقابلہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کریگا ‘جن کو اپنے گھروں میں بیٹھی بہنوں اور بیٹیوں کا احترام نہیں ہے وہ کسی کسی کی بہن یا بیٹی کا احترام کیسے کر سکتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال صرف جھوٹے الزامات لگائے ہیں،عمران خان الزامات کے علاوہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ٹوٹا ہوا پل بنا یا، نہ کسی ہسپتال کے اندر وارڈ اور نہ ہی کسی سکول میں کوئی کمرہ بنوایا، وہ کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہیں وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 19:44

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام ‘موٹر وے ‘پہلاصحت پروگرام ‘ایجوکیشن ریفارمزاورسی پیک جیسے ملکی تقدر بدلنے والے منصوبے نواز شریف نے ہی دیئے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف جھوٹے الزامات کے باوجود عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں اور پورے ملک کے عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتی ہے،‘جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں سے کبھی بھی انصاف نہیں ملتا ‘ 2018کے عام انتخا بات میں ایک مرتبہ پھر عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کرائیں گے‘جن لوگوں نے مریم نواز کی طرف بری آنکھ سے دیکھا اسکا مقابلہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کریگا ‘جن کو اپنے گھروں میں بیٹھی بہنوں اور بیٹیوں کا احترام نہیں ہے وہ کسی کسی کی بہن یا بیٹی کا احترام کیسے کر سکتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال صرف جھوٹے الزامات لگائے ہیں،عمران خان الزامات کے علاوہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ٹوٹا ہوا پل بنا یا، نہ کسی ہسپتال کے اندر وارڈ اور نہ ہی کسی سکول میں کوئی کمرہ بنوایا، وہ کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کی سہ پہر گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت عثمان ابراہیم ‘ سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ‘ بلال ورک ‘شازیہ فرید بھی وزیر مملکت کے ہمراہ موجود تھیں ۔وزیر مملکت کے گوجرانوالہ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔کارکنان پرجوش انداز میں پارٹی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو ایک جلوس کی صورت میں تقریب کی جگہ لایا گیا ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہاں اس لئے بھیجا کیونکہ گوجرانوالہ کے لوگ وزیراعظم کی دل کی دھڑکن ہیں ۔وزیراعظم محمد نواز شریف وہ قائد ہیں جو ہم سب کے دلوں میں دھڑکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سب لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال صرف جھوٹے الزامات سمٹیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 20کروڑ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام ‘موٹر وے ‘پہلاصحت پروگرام ‘ایجوکیشن ریفارمزاورسی پیک جیسے ملکی تقدر بدلنے والے منصوبے نواز شریف نے ہی دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف جھوٹے الزامات کے باوجود عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ نے خود کہا میرا کام الزامات لگانا ہے‘ عمران خان حقیقت کا سامنا کریں ‘نواز شریف کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں 2013کے الیکشن میں پوری قوم نے محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ‘مقامی حکومتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پورے ملک کے عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب عوام کو جلسے کی کال دیتے ہیں تو دو تین سو لوگ اکٹھے ہوتے ہیں لیکن جب محمد نواز شریف اشارہ کرتے ہیں تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اکٹھا ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ الزامات ثبوتوں پر ثابت ہوتے ہیں ‘ ہماری قیادت کا دامن بے داغ ہے ‘انشاء اللہ عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہیں پاکستان کا تین دفعہ وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے ‘جب جب پاکستان میں نواز شریف نے حکومت کا آغاز کیا تو دشمنوں نے ہمیشہ پیچھا کیا لیکن محمد نوا ز شریف نے پاکستان کی ترقی اور آگے لیجانے کے لئے اللہ کے فضل کے بعد صرف عوام سے مدد مانگی ‘ ہم سب دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک ‘پاکستان اور ہم سب کی ضرورت ہیں ‘کسی نے بھی آنکھ اٹھا کر دیکھی تو عوام کا یہ سمندر ایسے جھوٹے شخص کو نہیں چھوڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013والا پاکستان نہیں ہے ‘ آج پاکستان کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی نمبر ایک سٹاک ایکسچینج بن چکی ہے، جو2013میں ڈیفالٹ کر رہی تھی ‘وزیراعظم نواز شریف نے محنت ‘لگن سے کام کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور سی پیک منصوبے کا تحفہ دیا جو ہمارے ملک کی تقدیر بدلے گا ‘پہلی مرتبہ بیرونی سرمایہ کاروں کی لائئنیں لگی ہوئی ہیں‘ ترقی یافتہ‘خودمختار پاکستان کے لئے کیے گئے تمام وعدے پورے ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 300لوگوں کا مجمع اکٹھاکرنے والے کہتے ہیں کہ نواز شریف کو نااہل کریں ‘پورے ملک میں نواز شریف کے کارکنان نواز شریف ہیں ‘کس کس کو نااہل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات کے علاوہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ٹوٹا ہوا پل بنا یا، نہ کسی ہسپتال کے اندر وارڈ اور نہ ہی کسی سکول میں کوئی کمرہ بنوایا، وہ کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور حمزہ نواز سے خوفزدہ ہونے والے 2018کے الیکشن کی تیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے مقابلہ کرنے والے اپنے اندر نواز شریف جیسی قائدانہ صلاحیت پیدا کریں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں