ہماری قیادت کا دامن بے داغ ہے ‘انشاء اللہ عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے ،ْ مریم اور نگزیب

عمران خان الزامات کے سوا کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ،ْ مریم نواز اور حمزہ نواز سے خوفزدہ ہونے والے 2018کے الیکشن کی تیار کریں ،ْ وزیر مملکت کا کارکنوں سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 20:17

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کا دامن بے داغ ہے ‘انشاء اللہ عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے ،ْ عمران خان الزامات کے سوا کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ،ْ مریم نواز اور حمزہ نواز سے خوفزدہ ہونے والے 2018کے الیکشن کی تیار کریں ۔وہ پیر کی سہ پہر گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیںوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہاں اس لئے بھیجا کیونکہ گوجرانوالہ کے لوگ وزیراعظم کی دل کی دھڑکن ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف وہ قائد ہیں جو ہم سب کے دلوں میں دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سب لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال صرف جھوٹے الزامات سمٹیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20کروڑ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام ‘موٹر وے ‘پہلاصحت پروگرام ‘ایجوکیشن ریفارمزاورسی پیک جیسے ملکی تقدر بدلنے والے منصوبے نواز شریف نے ہی دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف جھوٹے الزامات کے باوجود عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ نے خود کہا میرا کام الزامات لگانا ہے‘ عمران خان حقیقت کا سامنا کریں ‘نواز شریف کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں 2013کے الیکشن میں پوری قوم نے محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ‘مقامی حکومتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پورے ملک کے عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب عوام کو جلسے کی کال دیتے ہیں تو دو تین سو لوگ اکٹھے ہوتے ہیں لیکن جب محمد نواز شریف اشارہ کرتے ہیں تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اکٹھا ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ الزامات ثبوتوں پر ثابت ہوتے ہیں ‘ ہماری قیادت کا دامن بے داغ ہے ‘انشاء اللہ عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہیں پاکستان کا تین دفعہ وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے ‘جب جب پاکستان میں نواز شریف نے حکومت کا آغاز کیا تو دشمنوں نے ہمیشہ پیچھا کیا لیکن محمد نوا ز شریف نے پاکستان کی ترقی اور آگے لیجانے کے لئے اللہ کے فضل کے بعد صرف عوام سے مدد مانگی ‘ ہم سب دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک ‘پاکستان اور ہم سب کی ضرورت ہیں ‘کسی نے بھی آنکھ اٹھا کر دیکھی تو عوام کا یہ سمندر ایسے جھوٹے شخص کو نہیں چھوڑیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013والا پاکستان نہیں ہے ‘ آج پاکستان کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی نمبر ایک سٹاک ایکسچینج بن چکی ہے، جو2013میں ڈیفالٹ کر رہی تھی ‘وزیراعظم نواز شریف نے محنت ‘لگن سے کام کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور سی پیک منصوبے کا تحفہ دیا جو ہمارے ملک کی تقدیر بدلے گا ‘پہلی مرتبہ بیرونی سرمایہ کاروں کی لائئنیں لگی ہوئی ہیں‘ ترقی یافتہ‘خودمختار پاکستان کے لئے کیے گئے تمام وعدے پورے ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 300لوگوں کا مجمع اکٹھاکرنے والے کہتے ہیں کہ نواز شریف کو نااہل کریں ‘پورے ملک میں نواز شریف کے کارکنان نواز شریف ہیں ‘کس کس کو نااہل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات کے علاوہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ٹوٹا ہوا پل بنا یا، نہ کسی ہسپتال کے اندر وارڈ اور نہ ہی کسی سکول میں کوئی کمرہ بنوایا، وہ کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور حمزہ نواز سے خوفزدہ ہونے والے 2018کے الیکشن کی تیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے مقابلہ کرنے والے اپنے اندر نواز شریف جیسی قائدانہ صلاحیت پیدا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں