وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 23 جنوری 2017 20:17

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیر کی سہ پہر گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے جب گوجرانوالہ میں پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا کارکنان پرجوش انداز میں پارٹی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو ایک جلوس کی صورت میں تقریب کی جگہ لایا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت عثمان ابراہیم ‘ سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ‘ بلال ورک ‘شازیہ فرید بھی وزیر مملکت کے ہمراہ موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں