بھتیجے کی رسم حنا کی تقریب میں آئی پھوپھی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک، دو کزنیں شدید زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:40

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) بھتیجے کی رسم حنا کی تقریب میں آئی پھوپھی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک جبکہ دو کزنیں شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نواحی گائوں کوٹ کھیون مل کے شیر باز کے بیٹے علی رضا کی رسم حنا کی تقریب گلی میں جاری تھی کہ شادی والے گھر مہمان آئیں خواتین چھت پر کھڑی ہوکر گلی میں ہونے والی تقریب دیکھ رہی تھیں کہ دُلہا علی رضا کے کزن محمد وقار نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چھت کی منڈھیر پر کھڑی دُلہاعلی رضا کی پچپن سالہ پھوپھی نصرت بھی ہلاک ہوگئی جبکہ اُسکی دو کزنیں چوبیس سالہ رافعہ بی بی اور پینتیس سالہ فرح بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔

واہنڈو پولیس نے مقتولہ نصرت بی بی کے خاوند محمد صغیر کی درخواست پر ملزم محمد وقار کیخلاف مقدمہ نمبر48/2017بجرم 302/324ت پ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں