حافظ آباد روڈ نے مزید 3 جانیں نگل لیں،3خواتین کی حالت تشویشناک،ہسپتال ریفر

بدھ 22 فروری 2017 20:09

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)قاضی کوٹ کے قریب ریس لگاتے رکشہ اور مزدا میں تصادم خاتون سمیت تین افراد جابحق 'تین زخمی' تفصیل کے مطابق حافظ آبا د روڈ قاضی کوٹ کے قریب دو رکشوں میں ریس کے دوران ایک رکشہ بے قابو ہو کرحافظ آباد جانیوالے لوڈر مزدا سے ٹکرا گیا جس رکشہ میں سوار عذرا بی بی زوجہ قیصر ،یسین ولد مسکین ساکن داد والی اظہر ولد اشرف ساکن مچھرالہ موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ شکیلہ دختر شریف نجمہ دختر افضل اور نائلہ شدید زخمی ہو گئیں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں