گجرات ،کنجاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) گجرات کے علاقے کنجاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیاجس پر ڈاکوؤں نے خود کو مشکل میں دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں لیاقت علی، حسنین علی، افتار احمد اور محمد ارشد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں