گجر ات اور سکھر میں پولیس مقابلے میں4ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار،دو فرار

اتوار 15 جنوری 2017 12:50

گجرات،سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) کنجاہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ سکھر میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار اور دو فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمدکے قریب موجودڈاکووں کے ساتھیوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو مال کی برآمدگی اور ساتھیوں کی نشاندہی کیلیے لیجایاجارہاتھاکہ ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑانے کیلئے پولیس پر فائر کھول دیا ،پولیس نے جوابی فائرنگ کی مگر ملزمان کے ساتھیوں کی ہی فائرنگ کے نتیجہ میں گرفتار چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونیوالے ڈاکوں میں لیاقت،حسنین،افتخار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے سکھر کے علاقے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پولیس معمول کے گشت پر معمور تھی کہ ڈاکاووں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے دوران ایک گولی ڈاکو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور اس کے دیگر 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاںبرآمد کرلی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں