گجرات : باپ عشق میں اندھا ہوگیا

محبوبہ کے آشنا کو راستے سے ہٹانے کیلئے اپنی 5سالہ بیٹی کا گلا دبا دیا پولیس نے ملزم عبدالحمید کو حراست میں لے لیا ، تفتیش شروع کردی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 14:13

گجرات( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء ) پیروشاہ میں باپ نے محبوبہ کے آشنا پر مقدمہ درج کرانے کے لیے 5 سال بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے پیروشاہ میں تھانہ دولت نگر کی حدود میں رہائشی شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید اپنی محبوبہ کو حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اس کا آشناراستے میں رکاوٹ تھا اور ملزم نے اس کو پھنسانے کے لیے اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا تاکہ اس کا مقدمہ اس پر دراج کرائے۔پولیس کے مطابق بیٹی کے قاتل ملزم عبدالحمید کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :