پنجاب کے طالب علموں کا وفد مطالعاتی دور ہ پر گوادر پہنچ گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 15:13

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پنجاب کے طالب علموں کا وفد مطالعاتی دور ہ پر گوادر پہنچ گیا۔ وفد کا گوادر پہنچنے پر پر تبا ک استقبال۔ طلبہ کو مقامی فائیو اسٹار میں ٹہر ایا گیا۔ طلبہ کا وفد آ ج گوادر کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات کا دو رہ کر ے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والا طلبہ کا ایک وفد گزشتہ روز خصوصی طیا رے سے گوادر پہنچا ہے ۔ گوادر پہنچنے پر مختلف تعلیمی اداروں کے سر براہان اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا پر تبا ک استقبال کیا۔ وفد کے قیام اور طعام کاانتظام مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں کر ایا گیا ہے ۔ طلبہ کے یہ وفد آ ج گوادر کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات کا دورہ کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں