رند قبیلے کے سر دار اور پی ٹی آ ئی بلوچستان کے رہنماء سر دار یار محمد رند گوادر پہنچ گئے‘سینکڑوں افراد نے استقبال کیا

جمعرات 12 جنوری 2017 21:19

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) رند قبیلے کے سر دار اور پی ٹی آ ئی بلوچستان کے رہنماء سر دار یار محمد رند گوادر پہنچ گئے ۔ رند برادری تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کا سر دار یار محمد رند کا پر تبا ک استقبال۔ مکران کی معروف شخصیت سابق صوبائی وزراء میر محمد علی رند، اصغر رند اور سابقہ ضلع ناظم کیچ میر عبدالرئوف رند بھی قافلے میں شامل تھے ۔

(جاری ہے)

رند قبیلے کے سر دار اور پی ٹی آ ئی بلوچستان کے رہنماء سر دار یار محمد رند گوادر کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں جب ان کا قافلہ نلینٹ زیرو پوائنٹ پر پہنچا تو معروف شخصیت میر امداد رند اور رند قبیلے کے سینکڑ وں افراد نے ان کا پر تباک استقبال کیا جنہیں گا ڈیوں کے ایک بہت بڑ ے قافلے کے ہمراہ گوادر لا یا گیا جہاں ان کے اعزاز میں میر امداد رند نے اپنی رہائش گاہ پر عصرانہ دیا سر دار یار محمد رند نے رند قبیلے کے افراد سے حال احوال کیا ۔

اس موقع پر مکران کی معر وف شخصیت و سابقہ صوبائی وزراء میر محمد علی رند، میر اصغر رند اور سابقہ ضلع ناظم کیچ میرعبدالرئوف رند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ درا یںاثناء سابقہ صوبائی وزیر و سابقہ ضلع ناظم میر عبدالغفور کلمتی کی جانب سے سر دار یار محمد رند کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں