معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی

منگل 17 جنوری 2017 21:23

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ سمیت ضلع کے تمام آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی جانب سے کسی بھی سرکاری ادارے کو قانونی مشاورت اور ان کے کیسز کے حوالے سے رہنمائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر اور ڈی پی اور گوادر نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو ریونیو اور جوڈیشری کیسز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں