گوادر، پسنی اور گردونواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے ، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.3ریکارڈ کی گئی،

پسنی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا‘ دیواریں گر گئیں‘چھتوں میں دراڑیں ‘کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 8 فروری 2017 22:53

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) بلوچستان کے شہروں گوادر،تربت ، پسنی اور اس نے گردونواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.3ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلے سے پسنی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، دیواریں گر گئیں،چھتوں میں دراڑیں پڑگئیںتاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے گہرائی 10کلومیٹرزیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکزتربت سی90کلومیٹرجنوب میں تھا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد مکران ڈویژن میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں