گوادر اور پشین میں مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3افراد جاں بحق، چھ زخمی

جمعرات 9 فروری 2017 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) گوادر اور پشین میں مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں اطلاعات کے مطابق گوادر میں کار تیز رفتار کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کراچی منتقل کردیاگیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ سرانان کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل میں ہوا جسکے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کردیاگیالاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں