راولپنڈی، اسلام آباد اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کے 230 رکنی وفد کا گوادر کا دورہ

مہمانوں کوسی پیک ،گوادر پورٹ کی تعمیر ، گوادر پورٹ اتھارٹیز اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی کمانڈر جنوبی کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ، مختلف سوالوں کی وضاحت کی ، عشائیہ دیا ،امن واک میں بھی شرکت

بدھ 15 فروری 2017 23:08

راولپنڈی/ گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) راولپنڈی، اسلام آباد اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کے 230 رکنی وفد نے گوادر کا دورہ کیا۔ گوادر پہنچنے پر پاک فوج سول انتظامیہ کے نمائندوں اور مقامی کالجوں کے طلباء نے وفد کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) گوادر پورٹ کی تعمیر اور گوادر پورٹ اتھارٹیز اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

کمانڈر جنوبی کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مختلف سوالوں کی وضاحت کی ۔ انہوں نے اہل علاقہ کی جانب سے منعقدہ امن واک میں بھی طلبہ کے ساتھ شرکت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ واضح رہے کہ طلباء کے تبادلوں کے پروگرام کا آغاز 2015 ء میں کیا گیا تھا تاکہ مختلف صوبوں کے طلباء کے مابین ہم آہنگی پیدا کی جا سکے اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلباء کو دیگر علاقوں کے طلباء اور اساتذہ سے سیکھنے کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔اس طرح کے دورے یوتھ ایکسچینج پروگرام کا باقاعدہ حصہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں