6میں ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل کی انتھک محنت کی بدولت جرائم میںنمایا ں کمی ہوئی ہے،رانا خالد محمود

بدھ 11 جنوری 2017 21:21

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی حافظ آباد کے کوآرڈینٹر رانا خالد محمود اور فنانس سیکرٹری رانا محمد ارشد انجم نے کہا ہے کہ سال 2016میں ڈی۔پی۔او ڈاکٹر غیاث گل کی انتھک محنت کی بدولت جرائم میںنمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ کلچرل میں بھی نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

فرنٹ ڈیسک پولیس سہولت سنٹر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر روایتی تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ سال 2016میں بڑے پیمانے پر اشتہاری اور عدالتی مفرروں کی گرفتاری ، چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میںپچاس فیصد کمی اور ڈاکووں چوروں اور راہزنوں کو گرفتار کرکے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کرنے سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی۔پی۔او نے جس طرح منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتارکیا اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی ۔ا نکی کارکردگی قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے تعاون سے شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کا گھیرا تنگ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے انٹر چینچز اور داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کرنے پر کہا کہ اس سے عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے آخر میں سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں