ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ ڈاکٹر یونس کھوکھر

جمعرات 12 جنوری 2017 14:12

پنڈی بھٹیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں شہریوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر ملک محمد یونس کھوکھر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر نے کے لئے اقدامات جاری ہیں‘ اس سلسلے میں ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی تقرریاں کی جار ہی ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے علاج معالج کے لیے بھی چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی سہولت کے ساتھ آئی سرجن ‘جدید آپریشن تھیٹر ‘ایکسرے لیبارٹری ،الٹرا سائونڈ اور ادویات کی سہولت کو یقینی بنا دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی کے شعبہ میں بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے ‘ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں 121 ڈلیوری کیسز کیے گئے ہیں‘ لوگوں کو علاج و معالجہ کے لیے حکومت کی سہولتوں سے استعفادہ کرنا چاہیے جبکہ عوام کی کسی بھی شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے گا‘ ڈاکٹروں اور ملازمین کو اس سلسلہ میں ہدایات دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں